اسرائیلی وزیر نتن یاہو نے جو بائڈن کو ایران کے خلاف اکسانا شروع کر دیا ہے، جواد ظریف

ظریف نے اپنی ٹویٹ میں کل بغداد میں خود کش حملے اور نتن یاہو کے بائڈن کو تہنیتی پیغام کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا

1568969
اسرائیلی وزیر نتن یاہو نے جو بائڈن کو ایران کے خلاف اکسانا شروع کر دیا ہے، جواد ظریف

ایرانی وزیر ِ خارجہ جواد ظریف نے دعوی کیا ہے کہ  عراقی دارالحکومت بغداد   کے حملے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو کے بیانات کا مشترکہ ہدف نئے امریکی صدر جو بائڈن  کو ایران کے خلاف کسی چال میں پھنسانہ ہے۔

ظریف نے اپنی ٹویٹ میں کل بغداد میں خود کش حملے اور نتن یاہو کے بائڈن کو تہنیتی پیغام کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’بغداد کے دہشت گرد حملوں اور نتن یاہو کی چابلوسیوں کا مقصد  امریکہ میں مزید ایک صدر کو اپنے جھال میں پھنسانا  اور اس طریقے سے امریکی شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو ایران  مخالفت کے ذریعے ہد ف بنانا ہے۔ نتن یاہو کی  اس لا چارگی کے باوجود ایران کے  خلاف تیار کردہ یہ گری ہوئی حرکت  اور منصوبہ ایک بار پھر ناکامی سے دو چار ہو گا۔‘‘



متعللقہ خبریں