ایرانی شہر ہرمزگان میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ

رات کے وقت پیش آنے والے زلزلے کے دوران افراتفری مچنے سے ایک شخص زخمی

1564891
ایرانی شہر ہرمزگان میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ

ایرانی ہرمزگان صوبے میں پیش آنے والے 5.5 کی شدت کے زلزلے سے 80 مکانات کو نقصان پہنچا  ہے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کی خبر کے مطابق رات کے وقت پیش آنے والے زلزلے کے دوران افراتفری مچنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا اور بعض دیہاتوں کو پانی اور بجلی کی ترسیل میں خلل آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ زدگان کو خیمے ، کمبل اور خوردنی اشیا بہم پہنچائی گئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں