ایران نے ایک دن میں ہی 20 فیصد تک یورینیم کو افزودہ کرتے ہوئے امریکہ کو چیلنج کر دیا

یہ پیش رفت ایٹمی توانائی ادارے کے بانی کے قتل کے بعد سامنے آئی ہے

1557597
ایران نے ایک دن میں ہی 20 فیصد تک یورینیم کو افزودہ کرتے ہوئے امریکہ کو چیلنج کر دیا

ایران نےاطلاع دی ہے کہ  فوردو ایٹمی تنصیبات میں کل شروع کیے جانے والے  عمل کے نتیجے میں  یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن  سے انٹرویو میں ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے  بتایا ہے کہ  قومی اسمبلی میں منظوری ملنے والے قانون کے دائرہ عمل میں 12 گھنٹوں کے اندر یورینیم کو 20 فیصد تک خالص حالت میں بدل دیا گیا ہے۔

یکم دسمبر 2020 کو قبول کیے جانے والے قانون  کی رو سے ایٹمی توانائی ادارے کو بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگی کی اجازت دے دی گئی تھی، یہ پیش رفت ایٹمی توانائی ادارے کے بانی کے قتل کے بعد سامنے آئی تھی۔

ایرانی حکومت نے اولین طور پر اس عمل کی مخالفت کی تھی تو آئینی تحفظ کونسل  کی قطعی منظوری کے بعد اسے بھی گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔



متعللقہ خبریں