ایران نے یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے کے عمل کو شروع کردیا

ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالیحی نے قومی اسمبلی میں منظور کردہ قانون  کی رو سے  20 فیصد تک یورینیم کی افزودگی  کرنے کی اطلاع دی تھی

1557075
ایران نے یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے کے عمل کو شروع کردیا

ایران نے اپنے فوردو کارخانے میں یورینیم کی افزودگی کے عمل کو شروع کر دیا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیع  نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی فوردو جوہری تنصیبات میں یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے کا کام آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔

بروز جمعرات  ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالیحی نے قومی اسمبلی میں منظور کردہ قانون  کی رو سے  20 فیصد تک یورینیم کی افزودگی  کرنے کے حوالے سے  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہی فراہم کی تھی۔

مغربی ممالک میں’ ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی‘ تصور کیے جانے والے سائنسدان محسن فخری زادہ کے 27 نومبر 2020 کو قتل کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری ملنے والا قانون ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کو یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی  کے عمل کو شروع کرنے اور  کم سطح کے افزودہ یورینیم کے ذخائر میں اضافہ کرنے  پر مبنی ہے۔

جوہری معاہدہ ایران کو زیادہ سے زیادہ 3.67 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کی اجازت دیتا تھا۔

 



متعللقہ خبریں