اسرائیل: وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے 8 مہینے میں بھی جاری

بدعنوانی اور کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں ناکامی کی وجہ سے استعفے کے مطالبے کے ساتھ وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے 8 مہینے میں بھی جاری

1556406
اسرائیل: وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے 8 مہینے میں بھی جاری

اسرائیل میں بدعنوانی اور کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں ناکامی کی وجہ سے استعفے کے مطالبے کے ساتھ وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے 8 مہینے میں بھی جاری ہیں۔

مغربی بیت المقدس میں وزارت اعظمیٰ  ریذیڈینسی کے قریب کئے گئے مظاہرے میں قرنطینہ کے  باوجود کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔

'مجرم وزیر اعظم ' کی تحریروں والی شرٹوں اور ماسکوں کے ساتھ مظاہرین نے 'نیتان یاہو گھر جاو' کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ' قانون کی نظر میں سب مساوی ہیں' اور ' واپس جاو' کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مغربی بیت المقدس سمیت تل ابیب اور ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

وزارت اعظمیٰ ریذیڈینسی کے سامنے کئے گئے مظاہرے میں پولیس نے  8 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو کووِڈ۔19 کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور بیروزگاری میں تیزی اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں