اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی فلسطینی شہریوں کے ساتھ ہٹ دھرمی
جینن اور الخلیل شہر کے جنوب میں واقع سوسایا گاؤں میں کسانوں کی بھی مار پیٹ کی گئی
1549207

اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شہریوں نے مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی عوام پر حملے کیے، کسانوں کو زود و کوب کیا اور زیتون کے پودے اکھاڑ پھینکے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائعوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دریاے اردن کے مغربی علاقوں کے شمالی آعوار علاقے سے منسلک عین الحلوہ میں یہودی شہریوں نے فلسطینی کسانوں کو زود و کوب کیا۔
اسی طرح جینن اور الخلیل شہر کے جنوب میں واقع سوسایا گاؤں میں کسانوں کی بھی مار پیٹ کی گئی۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی معصوم شہریو ں کو اکثر و بیشتر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔