لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے جنگی طیاروں کی نیچی پروازیں

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزیاں اور دارالحکومت بیروت میں نیچی پروازیں

1542245
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے جنگی طیاروں کی نیچی پروازیں

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور  دارالحکومت بیروت میں نیچی پروازیں کی ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی NNA کے مطابق  اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے جنوبی صوبے نباتیہ میں اور اس کے بعد دارالحکومت بیروت  اور بقا کے علاقوں میں نیچی پروازیں کی ہیں۔

تاہم خبر میں طیاروں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ڈرون طیارے، جنگی طیارے اور جنگی کشتیاں ایک تواتر سے لبنانی حدود کی خلاف ورزیاں کرتی رہتی ہیں ۔

لبنانی حکام بھی ہر موقع پر اقوام متحدہ سے  ان خلاف ورزیوں کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں