ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کو دوبارہ سے سرعت دے رہا ہے

ایرانی ایٹمی ادارہ یورینیم کی افزودگی کی شرح کو 20 فیصد تک بڑھانے کی تیاریوں میں ہے

1537426
ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کو دوبارہ سے سرعت دے رہا ہے

ایرانی  پارلیمنٹ نےاپنی جوہری سرگرمیوں کو سرعت دیے جانے پر مبنی  بل کی  منظوری دے دی۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق ’’پابندیوں کو ہٹائے جانے اور ایرانی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے  حکمت عملی   منصوبہ‘‘ نامی مسودے  کے عنوانات کو 290 نشستوں کی حامل پارلیمنٹ میں 251 ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی میں قبول کردہ مسود ہ کی آئینی تحفظ کونسل کی جانب سے حتمی منظوری کے  ساتھ اسے قانونی حیثیت  مل جائیگی جس کے بعد ایرانی ایٹمی توانائی  ادارہ کم ازکم 20 فیصد کی سطح تک یورینیم کی افزودگی کے  عمل کو شروع کر دے گا اور   اس کے ذخائر میں اضافہ کرے گا۔

علاوہ ازیں جوہری معاہدے  کے فریقین کی جانب سے اس بل کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ  سے دو ماہ کی مدت کے اندر ایرانی بینکاری تعلقات اور تیل کی برآمدات  کو معمول پر لانے والے اقدامات  نہ اٹھانے کی صورت میں   ایران جوہری اسلحہ کے عدم  پھیلاؤ ے معاہدے کے دائرہ کار میں سال 2016 سے  رضا کارانہ طور پر عمل در آمد کردہ اضافی پروٹول سے علیحدگی اختیار کر ے گا۔

 



متعللقہ خبریں