فخری زادہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جاَئے گا:حکومت ایران

ایران کے صدر حسن روحانی کے بعد اب تازہ بیان میں  رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے

1537043
فخری زادہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جاَئے گا:حکومت ایران

ایران کے صدر حسن روحانی کے بعد اب تازہ بیان میں  رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ 

 اپنی ٹوئٹ میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کی ایجنسیوں پر سائنس دان کے قتل کے ذمہ داروں کا تعین کرکے اُن کے خلاف جوابی کارروائی پر زور دیا ہے۔

روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے مقتول جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے محسن پر فخر کرتا ہے اور اُن کے مشن کو ہر صورت ممکن کرنے کا عہد کرتا ہے۔

ایران کے  رہبر اعلی نے ملک کی خفیہ اور تفتیشی ایجنسیوں کو سائنس دان کے  قاتلوں، سہولت کاروں اور محرکات کا پتہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

 آیت اللہ خامنہ آئی سے قبل  صدر حسن روحانی بھی مناسب وقت پر محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے عندیہ دے چکے ہیں۔

 یاد رہے کہ ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں ایرانی صدر نے سائنس دان کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔



متعللقہ خبریں