سوڈان کے سابق وزیراعظم صادق المہدی کورونا سے انتقال کر گئے

چوراسی سالہ المہدی کے اہل خانہ اور پارٹی کے مطابق، کورونا وائرس  سے متاثر ہونے کے بعد تین ہفتے قبل انہیں متحدہ عرب امارات میں ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

1534985
سوڈان کے سابق وزیراعظم صادق المہدی کورونا سے انتقال کر گئے

سوڈان میں جمہوری طور پر منتخب آخری وزیر اعظم 84 سالہ صادق المہدی  انتقال کرگئے۔

ان کے اہل خانہ اور پارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس  سے متاثر ہونے کے بعد تین ہفتے قبل انہیں متحدہ عرب امارات میں ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

فوج نے سن 1989میں وزیر اعظم صادق المہدی کا تختہ پلٹ دیا تھا اور ان کی جگہ سابق صدر عمر البشیر کو اقتدار پر بٹھا دیا تھا۔

اقتدار سے معزول کر دیے جانے کے باوجود مہدی سوڈان کی سیاست میں کافی مؤثر شخصیت رہے۔

عمر البشیر کے دور میں مہدی کی اعتدال پسند امّہ پارٹی سب سے بڑی  حزب اختلاف  سیاسی جماعت رہی تھی۔



متعللقہ خبریں