شام: بم حملہ، 5 شہری ہلاک، 18 زخمی

الباب میں ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے

1533450
شام: بم حملہ، 5 شہری ہلاک، 18 زخمی

شام کی شمالی تحصیل الباب میں ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی  ہیں اور زخمیوں کو الباب کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اموات میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حملے کے نتیجے میں اطراف میں موجود کثیر تعداد میں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

مقامی سکیورٹی فورسز کے احتمال کے مطابق حملہ YPG/PKK کی طرف سے کیا گیا ہے۔


ٹیگز: #بم حملہ

متعللقہ خبریں