اسرائیلی فوج کا شام پر فضائی حملہ

اسرائیلی جیٹ طیاروں نے قدس فورسز کے ڈپووں اور فضائی دفاعی سسٹموں سمیت 8 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

1529897
اسرائیلی فوج کا شام پر فضائی حملہ

اسرائیل کی فوج نے شام میں بشار الاسد انتظامیہ اور ایران  کی پاسداران انقلاب  فورسز سے منسلک 'قدس فورسز  'کے فوجی اہداف پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق  اسرائیلی جیٹ طیاروں نے قدس فورسز کے ڈپووں اور فضائی دفاعی سسٹموں سمیت 8 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق یہ فضائی حملہ کل شام کی سرحد کی اسرائیلی  طرف سے ملنے والے کثیر تعداد میں دھماکہ خیز مواد کے جواب میں کیا گیا ہے۔

تاہم اسد انتظامیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی صنعاء  کی، فوجی ذرائع کے حوالے سے،  شائع کردہ خبر کے مطابق  اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے مقامی وقت کے مطابق  سہ پہر 3 بج کر 11 منٹ پر دمشق کے جنوب میں انتظامیہ کے بعض فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کل شام کی سرحد سے کثیر تعداد میں دھماکہ خیز مواد ملنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں