شام: وزیر خارجہ ولید المعلم انتقال کر گئے

المعلم 2005ء سے اسد انتظامیہ میں بطور وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھےجبکہ حالیہ سالوں کے دوران المعلم کی صحت کی خرابی کی اطلاعات تھیں

1528432
شام: وزیر خارجہ ولید المعلم  انتقال کر گئے

شامی وزیر خارجہ ولید المعلم 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

المعلم 2005ء سے شام کے وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھےجبکہ حالیہ سالوں کے دوران المعلم کی صحت کی خرابی کی اطلاعات تھیں۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی SANA نے ولید المعلم کے انتقال کی خبر دی تاہم فوری طور پر ان کی موت کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

المعلم نو سال تک امریکہ میں شام کے سفیر بھی رہے تھے جس کا آغاز 1990ء میں ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں