کویت میں "فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ، ترک مال  کی حوصلہ افزائی"مہم کا آغاز کروایا گیا

کویت کے ایکٹیوسٹوں نے ملک میں عام استعمال کی جانے والی فرانسیسی مصنوعات کی تصاویر اور ان کی نعم البدل ترک مصنوعات کی تصاویرشائع کر دیں

1517856
کویت میں "فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ، ترک مال  کی حوصلہ افزائی"مہم کا آغاز کروایا گیا

فرانسیسی حکام کے اسلام مخالف بیانات اور  شانِ محمد میں گستاخانہ کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کے لئے کویت میں "فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ ، ترک مال  کی حوصلہ افزائی"مہم کا آغاز کروایا گیا ہے۔

کویت کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کے لئے "فرانسیسی مصنوعات کو ترک مصنوعات سے تبدیل کرو" کا ہیش ٹیگ لگایا ہے۔

کویت کے ایکٹیوسٹوں نے ملک میں عام استعمال کی جانے والی فرانسیسی مصنوعات کی تصاویر اور ان کی نعم البدل ترک مصنوعات کی تصاویرشائع کی ہیں ۔

سوشل میڈیا سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معروف مارکیٹوں اور دوکانوں نے فرانسیسی مال کا بائیکاٹ کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ کویت کے 70 سے زائد پرچون فروش اراکین کی حامل 'صارف کوآپریٹو یونین'نے 23 اکتوبر سے اپنے شیلفوں سے تمام فرانسیسی مصنوعات کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے ملک میں فرانس کی سفیر این کلئیر لیجنڈر کو  متنبہ کیا تھا کہ فرانس کااسلام مخالف بیانات کو روکنا ضروری ہے۔

صباح نے کہا تھا کہ کویت اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی پالیسیوں کو مسترد کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں