"شان رسول کی گستاخی" ایران نے بھی فرانسیسی ناظم الامور کو طلب کر لیا

ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی  سفارت خانے کی ناظم الامور  فلورینٹ آئدالوٹ کو طلب کر کے اپنا احجاج ریکارڈ کرایا ہے

1516600
"شان رسول کی گستاخی" ایران نے بھی فرانسیسی ناظم الامور کو طلب کر لیا

فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کی طرف سے اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کرنے کے بعد مسلم ممالک کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

 ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی  سفارت خانے کی ناظم الامور  فلورینٹ آئدالوٹ کو طلب کر کے اپنا احجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

 ایرانی امور خارجہ نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت فرانس یورپ اور دیگر ممالک میں بسے مسلمانوں کے  دینی جذبات کو مجروح کرنے کا سلسلبہ بند کرے ۔

قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان  نے بھی ماکروں کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں