اسرائیل اور بحرین کے سفارتی تعلقات سرکاری طور پر بحال

دوسری جانب المنامہ میں بیسیویوں افراد نے اسرائیلی وفد کے  دورے  اور طے پانے والے معاہدوں کے خلاف احتجاج کیا

1511725
اسرائیل اور بحرین کے سفارتی تعلقات سرکاری طور پر بحال

اسرائیل اور بحرین کے مابین سفارتی تعلقات  دستخط کی جانے والی مطابقت کے ساتھ سرکاری طور پر بحال ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں کہا  گیا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت المنامہ میں  تاریخی لمحات کا مشاہدہ ہوا ہے دونوں ممالک کے مابین وسیع پیمانے  کے سفارتی تعلقات کے آغاز  کے لیے مشترکہ ضابطہ مطابقت پر دستخط  ہو گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  نے بحرین کے وزیر خارجہ  عبدالطیف الا زیانی سے ٹیلی فونک ملاقات میں  بتایا کہ ہم عظیم اقدامات اٹھاتے ہوئے سلسلہ امن کو سرعت دلا رہے ہیں۔

اسرائیلی روزنام آج کی خبر کے مطابق اسرائیلی اور بحرینی حکام نے زور دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین  مکمل طور پر امن و امان کا ماحول قائم  ہوگا، اقتصادی ، سفارتی اور سیاسی معاہدے قائم کیے جائینگے اور دو طرفہ سفارتخانوں کے قیام کے لیے  زمین ہموار کی  جائیگی۔

بحرین  جانے والے اسرائیلی وفد کی قیادت کرنے والے قومی سلامتی ادارے کے چیئر مین میر شابات  نے دستخط تقریب کےد وران اپنے خطاب میں کہا کہ’’ہم آج کے بعد ایک کنبے کے فرد ہیں۔‘‘

بحرین کی خبر ایجنسی بی این اے کے مطابق زیانی  کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والی  مطابقت دونوں ممالک کے مابین تعاون کے قیام کو ممکن بنائے گی۔

دوسری جانب المنامہ میں بیسیویوں افراد نے اسرائیلی وفد کے  دورے  اور طے پانے والے معاہدوں کے خلاف احتجاج کیا۔

بحرین کی حزب اختلاف کی تحریک وفاق قومی انجمن نے ٹویٹر پر اس مظاہرے کی تصاویر کو جگہ دی ہے۔

بحرین اور فلسطین کے پرچموں کو اٹھانے والے مظاہرین نے  مندرجہ ذیل تحریروں پر مبنی پین کارڈز اٹھا رکھے تھے’’سیونسٹ  کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کالعدم ہیں‘‘، ’’اسرائیل کا جنازہ نکلے، یہودیو ہماری سرزمین سے نکل جاؤ‘‘ ۔

 

 



متعللقہ خبریں