ایک نہ ایک دن اسرائیل کے ساتھ حالات معمول پر آ ہی جائینگے، سعودی وزیر

’ہم امن کے متمنی ہیں، امن خطے کی  ایک سٹریٹیجک ضرورت ہے

1510445
ایک نہ ایک دن  اسرائیل کے ساتھ حالات معمول پر آ ہی جائینگے، سعودی وزیر

سعودی عرب  نے  اعلان کیا  ہے اسرائیل کے ساتھ آخر کار باہمی تعلقات معمول پر آ ہی جائینگے۔

سعودی  وزیر خارجہ فیصل بن فرحان الا سعود نے  واشنگٹن   نیئر ایسٹ  پولیٹکل انسٹیٹیوٹ  کے ایک ویبینار   سے خطاب کیا۔

الاسعود  نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ’’ہم امن کے متمنی ہیں، امن خطے کی  ایک سٹریٹیجک ضرورت ہے۔  اسرائیل  کے ساتھ حالات  کا معمول پر آنا اسی راستے کا ایک جزو ہے۔ سعودی عرب کی سال 1981 کی تجویز اور عرب امن  تحریک کی تجویز بھی اسی پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بنا پر ہم اس چیز کا تصور کرتے ہیں، البتہ ہمیں بیک وقت مملکت فلسطین اور اسرائیل۔ فلسطین امن منصوبے کو بھی عملی جا ہ پہنانا ہو گا۔

اسوقت اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی جانب لوٹنے کے لیے توجہ دینی ہو گی ، خطے میں پائدار امن کا راستہ ان دونوں مملکتوں کے مابین قیام امن سے  ہی نکلتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں