اسرائیل میں آذربائیجان کے حق میں مظاہرے

آذری، ترک اور اسرائیلی پرچموں کو  اٹھانے والے مظاہرین نے  آذربائیجان کے حق میں نعرے بازی کی

1510178
اسرائیل میں آذربائیجان کے حق میں مظاہرے

اسرائیل میں مقیم آذربائیجانی نژاد یہودیوں نے آرمینیا کے  آذربائیجان پر حملوں کے خلاف  احتجاجی مظاہرے کیے۔

پیتا  ھ تیکوا  شہرکے مرکزی مقام میں یکجا ہونے والے بھاری تعداد میں آذربائیجانی نژاد یہودیوں نے  جنگ میں ہلاک ہونے والے آذری فوجیوں اور شہریوں کے لیے احترامً خاموشی اختیار کی۔

آذری، ترک اور اسرائیلی پرچموں کو  اٹھانے والے مظاہرین نے  آذربائیجان کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین  کا کہنا  تھا کہ ہم آذری پرچم کو قارا باغ میں لہرائیں گے، کیونکہ یہ مقام ہمارا ہے۔  بعض مظاہرین نے آذری سول مقامات   کہ جنہیں آرمینی فوج نے تباہ کر دیا ہے کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل کے متعدد شہروں میں ایک لاکھ کے قریب آذربائیجانی نژاد یہودی آباد ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں