کویت کے نئے ولی عہد شیخ مشعل الصباح نے حلف اٹھالیا

ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے منصب کا دستوری حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں کہا ہے کہ کویت ترقی کے سفر پر گامزن رہے گا، ہمارے پیشرو ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گے

1505359
کویت کے نئے ولی عہد شیخ مشعل الصباح نے حلف اٹھالیا
کویتی پارلیمان کے سامنے نئے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد  الجابرالصباح نے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق، کویتی انتقال حکمرانی کے قانون کے مطابق ارکان پارلیمان نے نئے ولی عہد کی بیعت پر اتفاق کرنے کے بعد حلف برداری کی رسم ادا کی گئی۔
ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے منصب کا دستوری حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں کہا ہے کہ کویت ترقی کے سفر پر گامزن رہے گا، ہمارے پیشرو ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گے
انہوں نے کہا ہے کہ ’کویتی دستور کی بدولت اس ملک کے ادارے ہمیشہ فعال رہیں گے‘۔
کویتی حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کے علاوہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اخوت کے اصولوں کا پابند رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں