اسرائیل: قرنطینہ کے باوجود وزیر اعظم نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
مظاہرین نے کرپشن کیس اور کووِڈ۔19 مرحلے میں ناکامی کی وجہ سے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا
اسرائیل میں کووِڈ۔19 کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ کے باوجود وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے مختلف حصوں سے قافلوں کی شکل میں آنے والے ہزاروں مظاہرین مغربی بیت المقدس میں وزارت اعظمیٰ ریذیڈینسی کے سامنے جمع ہوئے۔
مظاہرین نے کرپشن کیس اور کووِڈ۔19 مرحلے میں ناکامی کی وجہ سے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ایک تواتر سے" نیتان یاہو گھر جاو " کے نعرے لگائے ۔ بعض مظاہرین نے' مجرم وزیر اعظم' کی تحریر والی شرٹیں پہن رکھی تھیں اور ان کے ہاتھوں میں "جمہوریت میں بیمار ہونا آمریت میں صحتمند ہونے سے بہتر ہے" کی تحریروں والے پلے کارڈ تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ 4 ماہ سے کووِڈ۔19 مرحلے میں ناکامی اور کرپشن کے دعوے کی وجہ سے نیتان یاہو سے استعفے کے مطالبے کے ساتھ مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل کابینہ نے قرنطینہ کی وجہ سے مظاہروں کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسمبلی نے اس مطالبے کو رد کر دیا تھا۔
متعللقہ خبریں
دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی فوج کے 6 فوجی ہلاک
پرتشدد تصادم کے بعد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے شامی قومی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا