روسی کرائے کے فوجیوں کو ملک بدر کیا جائے، لیبیا

لیبیا میں یکجہتی و سلامتی کے معاملے پر خصوصی توجہ باعثِ مسرت ہے

1495119
روسی کرائے کے فوجیوں کو ملک بدر کیا جائے، لیبیا

لیبیائی وزیر ِ داخلہ فتح باش آغا  نے جرمنی کے طرابلس میں سفیر اولیور اویزا   کےہمراہ  روسی کرائے کے فوجیوں کی ملک بدری کے معاملے پر غور کیا۔

باش آغا نے سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’جرمن سفیر  کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں سلامتی و سیاسی حل جیسے معاملات سمیت   پراستحکام لیبیا کے لیے روسی کرائے کے فوجیوں کی ملک بدری کی ضرورت  پر  بات چیت ہوئی ہے۔ ‘‘

جرمن سفیر نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ  باش آغا  کی لیبیا میں یکجہتی و سلامتی کے معاملے پر خصوصی توجہ باعثِ مسرت ہے۔   قومی و بین الاقوامی تمام تر کوششوں کو اقوام متحدہ کی قیادت میں ایک کامیاب لیبیا ڈائیلاگ   کی حیثیت دلانے  کی ضرورت پر ہم نے باش آغا کے ساتھ نظریاتی اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ جرمن دارالحکومت برلن میں لیبیا میں پائدار فائر بندی و سیاسی سلسلے کے آغاز کے زیر ِ مقصد 19 جنوری ، 2020 کو ایک کانفرس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں