شمالی شام میں کار بم حملہ،9 افراد ہلاک درجنوں زخمی

شمالی شام میں مخالفین کے زیر کنٹرول عفرین کے علاقے میں کار بم حملہ ہوا جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے

1490911
شمالی شام میں کار بم حملہ،9 افراد ہلاک درجنوں زخمی

 شمالی شام میں مخالفین کے زیر کنٹرول عفرین کے علاقے میں کار بم حملہ ہوا جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

 ترک مسلح افواج کے شاخ زیتون نامی آپریشن  کے نتیجے میں علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کیا گیا تھا جہاں یہ  تخریب کاری ہوئی ہے۔

 اس حملے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

 حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تخریب کاری   وائی پی جی / پی کےکے کی طرف سے کی گئی ہے تاہم   وہ اس کی ذمے داری قبول کرنے سے کترا رہی ہے۔

 واضح رہے کہ پی کےکے کے دہشتگرد  ترکی اور روس کے درمیان 22 اکتوبر 2019 کو طے شدہ مطابقت کے نتیجے میں علاقہ چھوڑنے کے پابند تھے مگر انہوں نے تاحال تل رفعت،باب،عزیز جرابلساورعفرین کے علاقوں میں تخریب کاری جاری رکھی ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں