سعودی عرب پر حملے کی کوشش،حوثیوں کا ڈرون مار گرایا گیا

سعودی خبر ایجنسی  SPA  کے مطابق، اتحادی قوتوں کے ترجمان  ترکی المالکی  نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے یہ  دھماکہ خیز مواد سے لدا ڈرون مملکت کے جنوبی علاقوں کی طرف بھیجا تھا جسے تباہ کر دیا گیا

1487049
سعودی عرب پر حملے کی کوشش،حوثیوں کا ڈرون مار گرایا گیا

یمنی حکومت کی حامی سعودی اتحادی قوتوں نے ایرانی نواز حوثی  باغیوں کا ایک ڈرون مار گرایا ہے ۔

 سعودی خبر ایجنسی  SPA  کے مطابق، اتحادی قوتوں کے ترجمان  ترکی المالکی  نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے یہ  دھماکہ خیز مواد سے لدا ڈرون مملکت کے جنوبی علاقوں کی طرف بھیجا تھا جسے تباہ کر دیا گیا۔

 مالکی نے کہا کہ شہری آبادی پر اس طرح کے ڈرون حملوں کی کوشش انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

دوسری جانب  حوثی باغیوں کے ترجمان یحیی سری نے نے کہا  تھا کہ   سعودی شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے جس میں ڈرون  کے ذریعے حساس اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں