ترکی سے آنے والی تلاش و بچاو کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے: جان نہرہ

ترکی سے آنے والی تلاش و بچاو کی ٹیموں نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے سے قریب ترین علاقےمیں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں: جان نہرہ

1469630
ترکی سے آنے والی تلاش و بچاو کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے: جان نہرہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کو ہونے والے دھماکے کے بعد ترکی سے جانے والی تلاش و بچاو کی ٹیموں نے بیروت بندرگاہ پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

لبنان فوج  کے آپریشن ڈیسک  کے کمانڈر جان نہرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی سے آنے والی تلاش و بچاو کی ٹیموں نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے سے قریب ترین علاقےمیں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

نہرہ نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس ٹیموں کی شرکت سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بندرگاہ کے جنوب میں گندم کے گوداموں کا زیادہ تر حصہ تباہ ہو گیا ہے۔اگر یہ گودام یہاں نہ ہوتے تو  دھماکے کے اثرات زیادہ بڑے اور زیادہ خوفناک پیمانے پر ہوتے۔

واضح رہے کہ بیروت بندرگاہ پر 4 اگست کو دھماکہ خیز مواد کے 12 نمبر ڈپو میں پہلے آگ لگی اور اس کے بعد اس قدر شدید دھماکہ ہوا کہ پورا بیروت ہِل کر رہ گیا۔

دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 158 اور زخمیوں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں