لبنان: ہلاکتوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی

دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 135 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی ہے، اس کے علاوہ ملبے تلے بھی بیسیوں افراد کی لاشیں موجود  ہیں: وزیر صحت حماد حسن

1467991
لبنان: ہلاکتوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک روز قبل دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔

لبنان کے وزیر صحت حماد حسن نے کہا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 135 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ملبے تلے بھی بیسیوں افراد کی لاشیں موجود  ہیں۔

اس دوران لبنان کے وزیر اقتصادیات و تجارت راول نامے نے دھماکے کے بعد ملک میں آٹے اور روٹی کی قلت پیش آنے سے متعلق دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ" ہم نے مارکیٹ میں موجود  آٹے کے ایک طویل عرصے تک کافی ہونے کے بارے میں تسلّی کر لی ہے۔  آٹے اور روٹی کے بحران کا سامنا نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ لبنان کی بیروت بندرگاہ پر دھماکے کی وجہ سے اعلیٰ دفاعی کونسل نے دارالحکوت بیروت کو "تباہی والا علاقہ" اعلان کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں