نیتان یاہو استعفی دو، اسرائیل میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف ناکام جدوجہد اور کرپشن کے دعوے کی وجہ سے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

1465676
نیتان یاہو استعفی دو، اسرائیل میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف ناکام جدوجہد اور کرپشن کے دعوے کی وجہ سے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

روزنامہ ہیرٹز کی انٹر نیٹ سائٹ کے مطابق القدس اور تل ابیب سمیت ملک بھر میں 260 مقامات پر نیتان یاہو سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ  احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے مطابق القدس میں ہزاروں مظاہرین وزارت اعظمیٰ  کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں 2 ماہ سے زائد عرصے سے نیتان یاہو سے استعفے کے مطالبے کے ساتھ مظاہروں کا سلسلہ جاری  ہے۔



متعللقہ خبریں