اسرائیل: نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، استعفے کا مطالبہ

سینکڑوں مظاہرین نے نیتان یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا

1465081
اسرائیل: نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، استعفے کا مطالبہ

اسرائیل میں وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

اسرائیلیوں نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف ناکام جدوجہد اور کرپشن کے دعوے کی وجہ سےاستعفے کے مطالبے کے ساتھ  نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

روزنامہ یڈوہٹ آہرنوٹ کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے نیتان یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری طرف نیتان یاہو کے حامی گروپ نے بھی ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

نیتان یاہوکے حامیوں اور مخالفین کے درمیان کسی ممکنہ جھڑپ کے فوری سدّباب کے لئے پولیس موقع پر موجود رہی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی اسرائیل کے مختلف شہروں میں نیتان یاہو مخالف مظاہرے کئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں