مصری صدر کو لیبیا میں مداخلت کے اختیارات

اسپیکرِ اسمبلی علی عبداللہ کی زیر ِ صدارت منعقدہ  خفیہ نشست میں صدر الا سیسی کو قومی سلامتی کے قیام کے لیے لازمی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا اختیار سونپ دیا گیا

1458926
مصری صدر کو لیبیا میں مداخلت کے اختیارات

مصری پارلیمنٹ نےصدر عبدالفتح الاسیسی کو  ملک میں قومی سلامتی کو ممکن بنانے کے لیے تمام تر لازمی اختیارات  سونپے جانے پر مبنی تجویز کی منظوری دے دی  ہے۔

مصری سرکاری اخبار جمہوریت کی خبر کے مطابق  اسپیکرِ اسمبلی علی عبداللہ کی زیر ِ صدارت منعقدہ  خفیہ نشست میں صدر الا سیسی کو قومی سلامتی کے قیام کے لیے لازمی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا اختیار سونپ دیا گیا۔

عالمی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ لیبیا حکومت  کی جانب سے مصر سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہ ہونے کے باوجود  ملک  کے مشرقی علاقوں میں غیر قانونی مسلح قوتوں کے لیڈر خلیفہ خفتر  کی حامی تبروق ایوان ِ نمائندگان  کےگزشتہ ہفتے  کے اعلان میں مصر کی فوجی مداخلت کا ذکر کیا گیا تھا۔

عقیلہ صالح کی صدارت میں  ایوان کے اعلان میں  کہا گیا تھا کہ’’اگرحکومتِ مصر  کو لیبیا اور مصر کی سلامتی کے حوالے سے کوئی خطرہ در پیش ہوا تو  خطے میں قومی سلامتی کے قیام کے لیے مصری فوج  کی  مداخلت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہو گی۔ ‘‘



متعللقہ خبریں