ایران نے محمد موسوی مجد کو پھانسی دے دی

سی آئی اے اور موساد کے لئے جاسوسی کرنے اور انہیں جنرل قاسم سلیمانی کی جگہ بتانے کے جرم میں محمد موسوی مجد کو پھانسی دے دی گئی

1458107
ایران نے محمد موسوی مجد کو پھانسی دے دی

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی گزرگاہ کے بارے میں معلومات کے تبادلے، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے  کے لئے جاسوسی کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے۔

ایرانی عدالت کی انٹر نیٹ خبر سائٹ کے مطابق محمد موسوی مجد کو موساد اور سی آئی اے  کے لئے جاسوسی کرنے اور ان ایجنسیوں کو جنرل قاسم سلیمانی کی موجودگی کی جگہ بتانے کے الزام میں آج صبح پھانسی دے دی گئی ہے۔

عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیل نے 9 جون کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مجد نے پیسوں کے بدلے، ایرانی سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی فورسز کی قدس فورسز سمیت ملک کی مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی موضوعات کے بارے میں، سی آئی اے اور موساد کو خفیہ معلومات فراہم کی ہیں۔

اسماعیل نے کہا تھا کہ مجد کو عدالت کی طرف سے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا کو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے اور زمانہ قریب میں مجرم کو پھانسی دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 3 جنوری 2020 کو بغداد ائیر پورٹ پر فضائی حملہ کر کے ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کی سابقہ قدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ہشدی شابی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو ہلاک کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں