ایران : رہبراعلی کے خلاف مظاہرہ، پولیس کی سخت مداخلت

سوشل میڈیا پر تہران اور اصفہان سمیت متعدد دیگر شہروں میں بھی حکومت مخالف مظاہروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مظاہرین آیت اللہ علی خامنہ آئی کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں

1456679
ایران : رہبراعلی کے خلاف مظاہرہ، پولیس کی سخت مداخلت

ایرانی  حفاظتی قوتوں  نے گزشتہ روز جنوبی صوبہ خوزستان کے شہر بہبہان میں حکومت مخالف مظاہرے کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔
 سوشل میڈیا پر ان مظاہروں کی ویڈیوز میں  حفاظتی  اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے۔
 سوشل میڈیا پر تہران اور اصفہان سمیت متعدد دیگر شہروں میں بھی حکومت مخالف مظاہروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مظاہرین آیت اللہ علی خامنہ آئی کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
 بتایا گیا ہے کہ ان ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پا رہی ہے جبکہ متعدد مقامات سے انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

 دریں اثنا، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے خلاف باکو انتظامیہ کے حق میں  تبریز اور اورومیہ نامی شہروں میں بھی پولیس نے مظاہرین کو  مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

 تہران میں بھی آرمینی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے  ایرانیوں  اور پولیس  سمیت  پاسبان انقلاب ایران کے اہلکاروں کے درمیان مدبھیڑ ہوئی۔

 



متعللقہ خبریں