لیبیا، طرابلس میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 بچے زخمی

طرابلس میں دھماکہ خیز مواد  اور بارودی سرنگوں  کے پھٹنے سے ابتک 52 افراد ہلاک جبکہ 96 زخمی ہوئے ہیں

1454738
لیبیا، طرابلس میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 بچے زخمی

لیبیا کے مشرقی علاقوں میں  غیر قانونی مسلح قوتوں کے لیڈر خلیفہ خفتر  کے ملیشیاوں کی جانب سے دارالحکوت طرابلس میں نصب  ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین بچے زخمی ہو گئے۔

لیبیائی سرکاری فوج کے غضب  لاوا آپریشن  کے سرکاری فیس بک  پیج  پر جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ طرابلس کے جنوبی محلے خالے میں ایک بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے پاس میں کھیلنے والے بچے زخمی ہو گئے۔

اس واقع کے جائے مقام  اور وقت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے کل پریس کانفرس میں  کہا تھا کہ طرابلس میں دھماکہ خیز مواد  اور بارودی سرنگوں  کے پھٹنے سے ابتک 52 افراد ہلاک جبکہ 96 زخمی ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں