ایران آیا صوفیا کو عبادت کےلیے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتاہے: عباس موسوی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  عباس موسوی  نے کہا ہے کہ ترک عوام اور عالم اسلام نے اس فیصلے  پر ممنونیت  کا اظہار کیا ہے اور ایران بھی اس فیصلے سے خوش ہے

1454276
ایران آیا صوفیا کو عبادت کےلیے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتاہے: عباس موسوی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  عباس موسوی  نے کہا ہے کہ  آیا صوفیا کا مسجد کے  طور پر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ قابل مسرت ہے۔

 موسوی نے اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ   ترک عوام اور عالم اسلام نے اس فیصلے  پر ممنونیت  کا اظہار کیا ہے اور ایران بھی اس فیصلے سے خوش ہے ۔

 بعض ممالک کی طرف سے اس فیصلے  کے خلاف بیانات کا ذکر کرتےہوئے ترجمان نے کہا کہ  آیا صوفیا کو  عبادت کےلیے کھولنے کا فیصہ ترکی کا اندرونی معاملہ ہے جو کہ اس نے اپنی سالمیت اور ملکی حدود کو مد نظر رکھتے  ہوئے کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں