عراق: حساس علاقے پر 2 راکٹ حملوں کی اطلاع

عراقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے" گرین زون" میں واقع امریکی سفارتی اور عسکری تنصیبات پر دو راکٹ داغے جانے کی اطلاع ہے

1449833
عراق: حساس علاقے پر 2 راکٹ حملوں کی اطلاع

عراقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے" گرین زون" میں واقع امریکی سفارتی اور عسکری تنصیبات پر دو راکٹ داغے جانے کی اطلاع ہے۔

 البتہ عراقی فوج نے آج  کہا  ہے کہ کوئی راکٹ حملہ نہیں ہوا۔

تاہم گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کے قریب ایک راکٹ حملے کی تصدیق کی گئی تھی۔ اسی طرح ایک اور راکٹ بغداد کےہوائی اڈے کے قریب تاجی فوجی اڈے کے قریب گرا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر سے اب تک عراق میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں کو نشانہ بنا کر تقریباً تین درجن میزائل حملے کیے جا چکے ہیں۔

امریکہ ان حملوں کی ذمہ داری ایران نواز مسلح گروپوں پر عائد کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں