شام: شہریوں کا علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے مظاہرے میں مداخلت کرنے پر دہشت گرد تنظیم کے اراکین پر پتھراو کیا

1445491
شام: شہریوں کا علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شام کی تحصیل دیر الزور میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیر قبضہ علاقے کے شہریوں نے بلاوجہ گرفتاریوں کے خاتمے اور محفوظ ماحول کے مطالبے سے تینظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج نعروں میں بلاوجہ گرفتاریوں کو بند کرنے اور پیٹرول فیلڈ کے علاوہ دیگر علاقوں کی سلامتی کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے مظاہرے میں مداخلت کرنے پر دہشت گرد تنظیم کے اراکین پر پتھراو کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں کی اکثریتی آبادی عرب ہے اور یہ علاقے 2017 سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیرِ قبضہ ہیں۔



متعللقہ خبریں