شام: بم دھماکہ، 2 افراد زخمی

جرابلس میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے

1426482
شام: بم دھماکہ، 2 افراد زخمی

شام کے شمالی علاقے جرابلس میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ترکی کی طرف سے فرات ڈھال آپریشن  کے ذریعے دہشت گردی سے پاک کئے گئے علاقے جرابلس کے تحصیلی مرکز میں ایک گاڑی میں نصب بم کو اڑا دیا گیا۔

حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور اطراف کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے خیال میں دھماکہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تل رفات اور منبج کے علاقوں پر قابض علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG ایک تواتر سے باب، عزیز، جرابلس اور عفرین کے علاقوں کو ہدف بنا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں