فلسطین نے سی آئی اے سے بھی رابطہ ختم کر دیا

فلسطین نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے اپنے تمام  سلامتی پر مبنی  رابطے منقطع کردیے ہیں جس کا اعلان تنظیم آزادی فلسطین کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کیا ہے

1421582
فلسطین نے سی آئی اے سے بھی رابطہ ختم کر دیا

فلسطین نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے اپنے تمام  سلامتی پر مبنی  رابطے منقطع کردیے ہیں۔

فلسطین کی جانب سے اس کے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اب سلامتی رابطے پر عمل درآمد کے بھی  ہم پابند نہیں ہیں۔

خبرکے مطابق، اس بات کا اعلان تنظیم آزادی فلسطین کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ذرائع ابلاغ کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتائی۔

صائب عریقات نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ چیزیں بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں تو اب ہم نے بھی بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ،امریکی سی آئی اے کے ساتھ قائم تمام روابط فسلطینی صدر محمود عباس کی جانب سے کی جانے والی تقریر کے ساتھ ہی ختم کردیے گئے 
 واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے دو دن قبل امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ دستخط شدہ تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں