البغدادی کا متوقع جانشین عراق میں پکڑا گیا

عراقی نیوز ایجنسی آئی این اے کے مطابق، خفیہ ایجنسی نے ابوبکر البغدادی کے جانشین ہونے والے امیدوار عبد الناصر قرداش نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

1421011
البغدادی کا متوقع جانشین عراق میں پکڑا گیا

عراق کے خفیہ اداروں نے گزشتہ روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے "داعش" کے  سربراہ ابوبکر البغدادی کے متوقع جانشین کو گرفتار کرلیا ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی آئی این اے کے مطابق، خفیہ ایجنسی نے ابوبکر البغدادی کے جانشین ہونے والے امیدوار عبد الناصر قرداش نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اداروں نے مزید کہا ہے  کہ قرداش نے داعش کے  کمیشن کی سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں تھیں اور اس نے ابو مصعب الزرقاوی کے زمانے سے لے کر الباغوز کی لڑائیوں تک شدت پسندوں کی کمان کی حتی پہلے القاعدہ کی صفوں میں عسکری کارورائیوں میں حصہ لیا اور داعش کے قیام کے بعد اس میں شامل ہوگیا۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے داعشی کمانڈر عبدالناصر قرداش سے تفتیش جاری ہے البتہ قرداش کی گرفتاری سے متعلق کوئی اضافی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال 27 اکتوبر کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں ادلب  کے مضافات میں واقع باریشا گاؤں میں امریکی خصوصی قوت کی جانب سےکیے گئے ایک آپریشن میں داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں