لیبیا فورسز کا آپریشن، خلفیہ حفتر ملیشیا کا ایئر ڈیفنس سسٹم اور ڈرون طیارہ تباہ

لیبیا فورسز نے خلیفہ حفتر ملیشیا کے ایک ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایک مسلح ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا

1418725
لیبیا فورسز کا آپریشن، خلفیہ حفتر ملیشیا کا ایئر ڈیفنس سسٹم اور ڈرون طیارہ تباہ

لیبیا فورسز نے خلیفہ حفتر ملیشیا کے ایک ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایک مسلح ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔

لیبیا کی فوج نے ملک کے مشرق میں غیر قانونی مسلح فورسز کے لیڈر خلیفہ حفتر کے ملیشیاوں کے زیر قبضہ والتیہ فوجی ہوائی اڈے کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ اور روسی ساختی پینٹسر ایئر ڈیفنس سسٹم اور چینی ساختہ وِنگ لُونگ 2 مسلح ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیبیا فورسز کے طیاروں نے حفتر ملیشیاوں کے زیرِ قبضہ فوجی ہوائی اڈے کے دو اسلحہ ڈپووں کو بھی ہدف بنایا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کی حکومتی فورسز نے 25 مارچ کو "طوفانِ امن" آپریشن کا آغاز کیا اور 13 اپریل کو طرابلس کے مغرب میں 7 علاقوں اور ایک شہر کو حفتر ملیشیاوں کے قبضے سے واپس لے کر دارالحکومت طرابلس سے تیونس کی سرحد تک پھیلی ہوئی ساحلی پٹّی پر 3 ہزار مربع کلو میٹر  کے علاقے کو ملیشیاوں سے صاف کر دیا تھا۔

لیبیا فورسز کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق آپریشن کا مقصد والتیہ فوجی ہوائی اڈے کو حفتر فورسز کے قبضے سے چھڑانا ہے۔



متعللقہ خبریں