ہمارے جہاز پر میزائل کا لگنا غلطی نہیں ایک حادثہ تھا:ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان شاہین تقی ہانی نے کہا ہےکہ خلیج بصرہ میں بحری مشقوں کے دوران  اپنے ہی جہاز پر میزائل  حملے کی خبروں میں  کوئی صداقت نہیں ہے

1416344
ہمارے جہاز پر میزائل کا لگنا غلطی نہیں ایک حادثہ تھا:ایرانی فوج

 ایرانی فوج کے ترجمان شاہین تقی ہانی نے کہا ہےکہ خلیج بصرہ میں بحری مشقوں کے دوران  اپنے ہی جہاز پر میزائل  حملے کی خبروں میں  کوئی صداقت نہیں ہے۔

 ایرانی فوج کی ویب سائٹ آجا کےمطابق تقی ہانی نے بحری مشقوں کے دوران اپنے ہی فریگیٹ کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق خبروں کے بارے میں کہا کہ اس طرح ی خبریں درست نہیں ہیں اور میں مقامی  ذرائع ابلاغ سے بھی  کہوں گا کہ وہ ایسی باتوں پر اعتبار نہ کریں۔

ترجمان  نے کہا کہ یہ واقعہ ایک حادثہ ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دس مئی کو ایرانی بیڑے نے خلیج بصرہ میں مشقوں کے دوران غلطی سے اپنے ہی  ایک جہاز کو نشانہ بنا یا تھا جس میں انیس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے تھے جسے اب ایرانی فوج  حادثہ قرار دیے رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں