ایران خطے میں جحڑپ یا پھر تناو پیدا کرنے والا فریق نہیں بنے گا، صدر روحانی

ایوانِ صدر کی جانب سے  جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الا ثانی سے ٹیلی فونک ملاقات کی

1405089
ایران خطے میں جحڑپ یا پھر تناو پیدا کرنے والا فریق نہیں بنے گا، صدر روحانی

 ایرانی صدر حسن روحانی   کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ امریکہ کی حرکات و سکنات کا بڑی توجہ سے جائزہ لے رہے ہیں  لیکن ہم ہر کسی خطے میں جھڑپ یا پھر تناو کو شروع کرنے والا فریق نہیں بنیں گے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے  جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الا ثانی سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ  پر بات چیت  کرنے والے روحانی اور الا ثانی نے تہران اور دوہا کے درمیان باہمی تعلقات کے تمام تر شعبوں میں مزید تقویت لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکہ اور ایران کے مابین  حالیہ چند ہفتوں میں خلیج بصرہ میں  بڑھنے والی کشیدگی کے بارے میں روحانی نے کہا کہ  ایران امریکہ کی خطے میں تمام تر کاروائیوں پر بغور نظر رکھے ہوئے ہے اور  ہم کسی جھڑپ کو شروع کرنے والا فریق نہیں بنیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں