اسراٗئیل۔ نتن یاہو اور گانتز کو کولیشن قائم کرنے کے لیے مزید 48 گھنٹوں کی مہلت

صدر ریولن  نے نتن یاہو اور گانتز کی مشترکہ طور پر اضافی مہلت کی درخواست کا مثبت میں جواب دیا

1397615
اسراٗئیل۔  نتن یاہو اور گانتز کو کولیشن قائم کرنے کے  لیے مزید 48 گھنٹوں کی مہلت

اسرائیلی صدر ریوو ون ریولن نے کولیشن کے قیام کے لیے مہلت پوری ہونے والے بلیو۔وائٹ اتحاد کے لیڈر بینی گانتز کو  مزید 48 گھنٹے کی مہلت  دی ہے۔

اس پارٹی کے حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی وزیر  اعظم بنیا مین نتن یاہو اور گانتز  نے  کل رات گئے تک  ایک  میٹنگ کی ۔

بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں دونوں سربراہان نے کولیشن حکومت کے قیام کے معاملے میں کافی حد تک پیش رفت حاصل کی ہے اور آج نئی حکومت کا اعلان ممکن ہے۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے مکان کی خبر کے مطابق ریولن  نے نتن یاہو اور گانتز کی مشترکہ طور پر اضافی مہلت کی درخواست کا مثبت میں جواب دیا اور اب دونوں سربراہان کے پاس حکومت قائم کرنے کے لیے مزید 48 گھنٹے کا وقت موجود ہے۔

تا ہم اس  سے قبل کل ایوان ِ صدر کے تحریری اعلان میں کہا گیا تھا کہ صدر بلیو۔وائٹ پارٹی کے لیڈر گانتز کو اضافی مہلت نہیں دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں