کورونا وائرس اور اسرائیلی قبضہ فلسطینی اقتصادیات کو تباہی کی طرف گھسیٹ رہا ہے

اگر فلسطین میں اقتصادی گراوٹ جاری رہی تو بڑے پیمانے پر تباہی کی راہ ہموار ہو گی: جمال الخضری

1396921
کورونا وائرس اور اسرائیلی قبضہ فلسطینی اقتصادیات کو تباہی کی طرف گھسیٹ رہا ہے

کورونا وائرس اور اسرائیل کا قبضہ فلسطینی اقتصادیات کو تباہی کی طرف گھسیٹ رہا ہے۔

غزہ محاصرہ توڑنے کے لئے عوامی کمیٹی کے سربراہ جمال الخضری نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں محاصرے اور کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اختیار کی جانے والی تدابیر کی وجہ سے اقتصادی گراوٹ کا سامنا ہے۔ اگر یہ اقتصادی گراوٹ جاری رہی تو بڑے پیمانے پر تباہی کی راہ ہموار ہو گی۔

خضری نے کہا ہے کہ "یہ ایک بڑا بحران ہے اور مزدورں، فیکٹریوں، تجارت، زراعت، سیاحت اور تعمیراتی سیکٹروں پر اس کے اثرات حقیقتاً بہت خطرناک ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اقتصادیات نہایت تیز رفتاری سے بے مثال شکل میں گراوٹ کی طرف جا رہی ہے۔ خاص طور پر اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے غزہ میں بحران شدت اختیار کر گیا ہے"۔

جمال الخضری نے عربوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے قبضے کی وجہ سے پہلے ہی مشکل حالات سے دوچار سیکٹروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں