یمن میں جنگ بندی دوہفتوں کے لیے بحال ہوگی:عرب اتحاد کا اعلان

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن میں جنگ بندی آج رات 12  بجے  سےدو دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے جبکہ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جا سکتی ہے

1394339
یمن میں جنگ بندی دوہفتوں کے لیے بحال ہوگی:عرب اتحاد کا اعلان

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے  قائم   کردہ عرب اتحاد نے یمن میں دو ہفتے کے لیے مکمل اور جامع جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
 یمن میں جنگ بندی کا اعلان کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
خبرکے مطابق، عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن میں جنگ بندی آج رات 12  بجے  سےدو دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے جبکہ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد بار متحارب فریقین  یعنی  حوثی باغیوں اور یمنی حکومت سے درخواست کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں