متحدہ عرب امارات کے فوجی کارگو طیاروں کی حفتر فورسز کے علاقے میں لینڈنگ

متحدہ عرب امارات سے اڑنے والے 2 فوجی کارگو طیاروں نے خلیفہ حفتر ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقے میں لینڈنگ کی ہے: قومی مفاہمتی حکومت

1389083
متحدہ عرب امارات کے فوجی کارگو طیاروں کی حفتر فورسز کے علاقے میں لینڈنگ

اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا قومی مفاہمتی حکومت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اڑنے والے 2 فوجی کارگو طیاروں نے خلیفہ حفتر ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقے میں متحدہ عرب امارت کے فوجی اڈے پر لینڈنگ کی ہے۔

قومی مفاہمتی حکومت کے عتاب آتش فشاں آپریشن کے پریس مرکز سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات  کی سوویحان فوجی ائیر بیس سے اڑنے والے 2 فوجی کارگو طیاروں نے ملک کے مشرق میں موجود غیر مشروع مسلح فورسز کے لیڈر حفتر کے زیر کنٹرول شہر المرج کے جنوب میں متحدہ عرب امارات کے الخادم فوجی ائیر بیس پر لینڈنگ کی ہے۔

بیان کے مطابق موضوع سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ مرکز سے 28 مارچ کو جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے اڑنے والے فوجی ایمونیشن سے لدے الیوشین ll-76 روسی ساختی کارگو طیاروں نے لیبیا کے مشرق میں 3 پروازیں کی ہیں۔

12 جنوری سے 25 فروری کی تاریخوں میں متحدہ عرب امارات سے لیبیا کے مشرق میں خلیفہ حفتر  فورسز کے لئے 6 ہزار ٹن وزن کی صلاحیت والی 100 کارگو پروازیں کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں