جنوبی ایران میں سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہو گئی

جنوبی ایران  میں شدید بارشوں کےنتیجے میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہو گئی ہے

1389192
جنوبی ایران میں سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہو گئی

جنوبی ایران  میں شدید بارشوں کےنتیجے میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔
ہنگامی امداد کمیشن کے ترجمان مجتبی خالدی نے بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے فارس میں گیارہ، ہرمزگان میں تین،قم میں تین،سیستان بلوچستان میں دو، بو شہرمین ایک اور خوزستان میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ہرمزگان صوبے میں ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے چودہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خالدی نے  اس سے قبل  تیس مارچ کو  سیلاب کی وجہ سے اٹھارہ افراد کی ہلاکت بتائی تھی۔  



متعللقہ خبریں