فلسطین میں ترک اسپتال کو کورونا کے علاج معالجہ کے لیے کھول دیا گیا

ترک صدر نے تیکا کی طرف سے نو تعمیر کردہ اسپتال کو فلسطینی کووڈ۔ 19 مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

1388532
فلسطین میں ترک اسپتال کو کورونا کے علاج معالجہ کے لیے کھول دیا گیا

ترکی کی جانب  سے تعمیر کردہ غزہ  فلسطین۔ ترکی دوستی اسپتال  نے اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ میں کورونا  کے موذی مرض کے خلاف علاج معالجہ کے لیے  خدمات فراہم کرنی  شروع کر دی ہیں۔

حکومتِ فلسطین کے ترجمان ابراہیم ملہیم  نے دریائے اُردن کے مغربی کنارے  پر واقع وزارت عظمی کے دفتر میں پریس کانفرس میں  اس اسپتال کے افتتاح کی خوشخبری دی۔

ملہیم کا کہنا تھا کہ صدرِ فلسطین محمود عباس   نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے  اسپتال کو خدمات میں کھولے جانے  کے حوالے سے بات چیت کی جس کے بعد  یہاں پر کووڈ۔19 کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کے معاملے میں مطابقت طے پائی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت ِ فلسطین اور عوام  ہمیشہ امداد و تعاون فراہم کرنے والے ترکی سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی تیکا کی جانب سے تعمیر کردہ یہ اسپتال فلسطین کا سب سے بڑا اور جدید ترین  سازو سامان سے لیس  اسپتال ہے۔



متعللقہ خبریں