شام: ادلب میں دوسری ترکی۔ روس مشترکہ پیٹرولنگ

ادلب میں M4 زمینی راستے پر برّی و فضائی عناصر کی شرکت سے دوسری ترکی۔روس مشترکہ پیٹرولنگ

1383426
شام: ادلب میں دوسری ترکی۔ روس مشترکہ پیٹرولنگ

شام کے علاقے ادلب میں M4 زمینی راستے پر برّی و فضائی عناصر کی شرکت سے دوسری ترکی۔روس مشترکہ پیٹرولنگ کی گئی۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماسکو سمجھوتے کے دائرہ کار میں ادلب کی M4 شاہراہ پر اور برّی و فضائی عناصر کی شرکت سے دوسری ترکی۔روس مشترکہ پیٹرولنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ ادلب میں کشیدگی میں کمی اور علاقائی حالات میں استحکام کے لئے 5 مارچ کو ترکی اور روس کے درمیان اضافی پروٹوکول پر دستخط کئے گئے تھے۔

مذکورہ پروٹوکول میں، M4 شاہراہ کے شمال میں 6 کلو میٹر اور جنوب میں 6 کلو میٹر مسافت کا حامل سیف کوریڈور کے قیام اور سیف کوروڈور سے متعلقہ تفصیلی اصول وقواعد کی شقوں کا ترکی اور روس کی وزارت دفاع کے درمیان 7 دن کے اندر اندر طے پانا شامل تھا۔


ٹیگز: #ادلب

متعللقہ خبریں