امریکہ مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندیاں ہٹائے:ایران

ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امريکہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے ميں ايران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے پابندياں ختم کر دينی چاہييں

1383286
امریکہ مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندیاں ہٹائے:ایران

ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امريکہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے ميں ايران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے پابندياں ختم کر دينی چاہييں۔ 
 اپنے بيان ميں روحانی نے يہ بھی کہا کہ تہران حکومت، امريکہ کی جانب سے انسانی بنيادوں پر امداد تسليم کرنے کا کوئی ارادہ نہيں رکھتی۔
 روحانی کی يہ تقرير ٹيلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔
یاد رہے کہ ايک روز قبل روحانی لیڈر آيت اللہ خامنہ ای نے بھی ايسی ہی تقرير ميں امريکی مدد کی پيشکش ٹھکرا دی تھی۔
واضح رہے کہ ايران مشرق وسطی کے خطے ميں کورونا وائرس سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد اکيس ہزار سے تجاوز ہے۔



متعللقہ خبریں