جی ٹوئنٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا:سعودی عرب

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر"جی 20" ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے

1380590
جی ٹوئنٹی  کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا:سعودی عرب

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر"جی 20" ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
خبرکے مطابق، سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مملکت، کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ رواں سال "جی 20" اجلاس کی صدارت کی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے جی 20 اجلاس کے تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔
 اس ضمن میں سعودی عرب دیگر تمام ارکان کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
سعودی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "جی 20" کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
عالمی وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے جی ٹونٹی ممالک کو متفقہ پالیسیاں اور اقدامات کرنا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں