شام: روسی جنگی طیاروں کا حملہ، 16 شہری ہلاک، 18 زخمی

معرۃ مصرین میں ایک پولٹری فارم پر روسی طیاروں کا حملہ، 16 شہری ہلاک، 18 زخمی ہو گئے

1372419
شام: روسی جنگی طیاروں کا حملہ، 16 شہری ہلاک، 18 زخمی

شام میں روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے علاقے معرۃ مصرین میں ایک پولٹری فارم میں پناہ لینے والوں کو ہدف بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی مخالفین کے ائیر کرافٹ مانیٹرنگ ٹاورز کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 30 منٹ پر معرۃ  مصرین پر فضائی حملہ کیا۔

سول ڈیفنس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق بمباری میں ایک پولٹری فارم کو نشانہ بنایا گیا کہ جس میں بے گھر شہری پناہ لئے ہوئے تھے۔ حملے کے نتیجے میں 16 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے زخمیوں کو علاقے کے صحت مراکز میں منتقل کر دیا ہے اور علاقے میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں